• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈرن تکنیک کی بدولت پولیسنگ کو آسان، عوام دوست اور مؤثر بنانا ہوگا، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن(فائل فوٹو)۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن(فائل فوٹو)۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نے پولیس کی نئی آفیشل ویب سائٹ اور حاضری ایپلیکیشن کا افتتاح کر دیا۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق ’پوائنٹ می‘ ایپلیکیشن میں پیغامات، وائس میسجز اور ویڈیو پیغامات جیسی سہولت ہے۔ 

اس موقع پر آئی جی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایپ سے پولیس حاضری نظام اور افسران کی ہدایات تک رسائی کو بھی ممکن بنایا گیا ہے۔ 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا پوائنٹ می سمیت دیگر سسٹم کے قابل عمل ہونے سے ہم جدید پولیسنگ نظام میں داخل ہوئے ہیں۔ 

انھوں نے کہا ماڈرن تکنیک کی بدولت پولیسنگ کو آسان، عوام دوست اور مؤثر بنانا ہوگا۔ 

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جرائم اور کریمنلز کی شکست کا سبب جدید اور ماڈرن ٹولز کا استعمال ہے۔ سندھ پولیس کی ویب سائٹ سے ماتحت اعلیٰ اور ادنیٰ کے درمیان روابط کو تقویت ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید