• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے پاس آئی پی پیز پر سنجیدگی سے سوچنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ: فوٹو فائل
لیاقت بلوچ: فوٹو فائل

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے مطالبات سے اختلاف نہیں کیا، حکومت کے پاس آئی پی پیز پر سنجیدگی سے سوچنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کا چوتھا دور راولپنڈی میں مکمل ہونے کے بعد وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کافی چیزوں پر اتفاق ہوگیا اور چیزوں پر اتفاق ہونا باقی ہے۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کافی چیزوں پر اتفاق ہوگیا، کافی چیزوں پراتفاق ہونا ہے، کل شام میں مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم نے ڈرافٹ جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے شیئر کر دیا، مسودہ پیش کرنے سے قبل اس میں دو بار ترمیم کی گئی، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کو پریزنٹیشن دی۔

حکومتی کمیٹی کی قیادت وزیر داخلہ محسن نقوی جبکہ جماعت اسلامی کی کمیٹی کی قیادت نائب امیر لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید