پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کر دیا گیا۔
عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمہ میں گرفتار اور سینٹرل جیل میں قید تھیں۔
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی رہائی کی روبکار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے جاری کی گئی تھی، عدالت نے 31 جولائی کو عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو 29 اگست تک کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکےجمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ کوئی بھی ایجنسی عالیہ حمزہ کو ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کرے گی۔