• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپریشن سے نکلنے کیلئے پہاڑوں پر جانا چینی نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایک 24 سالہ چینی شہری جس نے اپنی زندگی کے پانچ ماہ ایک تکلیف دہ بریک اپ کے بعد پہاڑوں میں رہتے ہوئے گزارے، اب وہ دیکھنے میں اپنی عمر سے دگنا نظر آتا ہے اور اس سے بھی زیادہ عمر کے لوگ اسے انکل کہہ کر پکارتے ہیں۔ 

برینڈن مائلز مے نامی ایک 35 سالہ شخص کو یاد کیجئے جو بظاہر اپنی عمر سے نصف کا نظر آتا ہے، لیکن آج یہاں ایک ایسے شخص کو پیش کیا جا رہا ہے جس کا معاملہ بالکل اسکے الٹ ہے۔

مذکورہ بالا 24 سالہ چینی جو دیکھنے میں اپنی عمر سے دگنا لگتا ہے، اسکی وجہ کوئی کمیاب جینیاتی بیماری نہیں بلکہ سادہ سی وجہ ہے کہ وہ شمالی اور مغربی چین کے سخت پہاڑی موسم سے متاثر ہوا۔

اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے والے اس شخص نے اپنا آئی ڈی کارڈ دکھایا جو کہ وائرل ہوگیا اس کے مطابق وہ 24 برس کا تھا، جب یہ ویڈیو بنانے والے شخص نے اسے انکل کہا۔

اس گنج پن کے شکار چینی کا کہنا تھا کہ وہ تو صرف 24 کا ہے اور دسمبر 2000 میں پیدا ہوا۔ 

شمالی چین کے صوبے ہیبی سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ وہ بریک اپ کے ڈپریشن سے نجات کےلیے تفریحی دورے پر پہاڑوں پر گیا، اسکے مطابق اس نے سنا تھا کہ کینگائی، تبت کے سطح مرتفع پر ہائیکنگ ذہن کو تازہ دم کر دیتی ہے۔

 جس پر وہ ایک بیگ لیکر گھر سے نکل پڑا لیکن پانچ ماہ بعد اسے پتہ چلا کہ معاملہ تو الٹا ہوگیا اور سخت موسمی حالات نے اسکی ظاہری حالت 50 سال کی عمر جیسی کردی ہے۔ 

سخت دھوپ نے اسکے سر کے بال اڑا دیے، جلد پر جھریاں پڑ گئیں، مجبوراً اسے چہرے کے بال بڑھانا پڑے تاکہ سورج کی خطرناک شعاعوں سے جلد کو محفوظ رکھا جاسکے۔ 

تاہم اس کا کہنا ہے کہ اب وہ کوئی تبدیلی نہیں کرنا چاہتا اور وہ اپنی حالت سے مطمئن ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید