کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ، اتار چڑھاو کے بعد مارکیٹ میں ملا جلا رحجان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 77پوائنٹس کی کمی،52.50فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 18ارب 31 کروڑ 2لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم 25.52 فیصد کم رہا۔