• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس: بھارتی ریسلر انتم پنگھل اور انکی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

انتم پنگھل-- فائل فوٹو
انتم پنگھل-- فائل فوٹو

اولمپکس میں شریک بھارتی ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ ہونے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتم پنگھل کی بہن کو انتم کا ایکریڈیشن کارڈ استعمال کرنے پر سیکیورٹی نے پکڑ لیا۔

انتم نے اپنی بہن کو ان کا سامان واپس لانے کے لیے گیمز ویلج بھیجا تھا جہاں  وہ داخل ہونے میں کامیاب ہو گئیں لیکن سامان واپس لاتے ہوئے سیکیورٹی افسر نے انہیں پکڑ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بڑی ڈسپلنری خلاف ورزی کرنے پر ریسلر اور ان کی ٹیم کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، ایتھلیٹ کا اپنا ایکریڈیشن کارڈ کسی کو دینا ڈسپلن کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ڈسپلنری خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی او اے نے ڈسپلنری خلاف ورزی کی وضاحت نہیں کی، انتم کی بہن ہوٹل بھی گئی جہاں ریسلنگ ٹیم کے کچھ ارکان تھے، انتم کی بہن کو گیمز ولیج سے سامان لانے کا کہا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واپسی پر پکڑے جانے پر انہیں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جبکہ انڈر 20 ورلڈ چیمپئن انتم پنگھل کو پولیس نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا، انتم کے ذاتی سپورٹ اسٹاف نے بھی ایک مرتبہ ٹیکسی ڈرائیور کو ادائیگی نہیں کی تھی جس پر ڈرائیور نے پولیس بلا لی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید