• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے کام کے علاوہ مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کی خوبصورت اور یاد گار لمحات بھی شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔

 اس تصویر میں ان کے ساتھ ایک اور بچی بھی موجود ہے مگر اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

حرا مانی کی بچپن کی اس تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

 ایک صارف نے لکھا ہے کہ حرا مانی بچین سے ہی بہت پیاری ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ آپ اس تصویر میں بالکل اپنے بیٹے ابراہیم جیسی لگ رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید