• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اننیا پانڈے نے امریکا سے تعلق رکھنے والے سابق ماڈل واکر بلانکو سے دوستی کرلی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے جنھوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ ادیتیا رائے کپور سے راہیں جدا کرلی تھیں، لگتا ہے کہ اب انکی زندگی میں ایک نیا دوست آگیا ہے۔ 

25 سالہ اننیا پانڈے کے نئے بوائے فرینڈ امریکا سے تعلق رکھنے والے سابق ماڈل واکر بلانکو ہیں، یہ دونوں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں اکٹھے نظر آئے تھے، جہاں اننیا نے انھیں اپنے پارٹنر کے طور پر متعارف کروایا۔

اب ہر ایک حیران ہے کہ یہ شخص کون ہے جو اننیا کی زندگی میں آیا ہے۔ واکر کا تعلق امریکی ریاست الینائے کے صدر مقام شکاگو سے ہے، سوشل میڈیا سے حاصل معلومات کے مطابق واکر بلانکو کی زندگی کا زیادہ حصہ میامی(فلوریڈا) میں گزرا جہاں سے انھوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

واکر کا شوبز بھی تعلق ہے اور وہ سابق ماڈل ہیں۔ متعدد رپورٹس کے مطابق واکر اس وقت امبانی خاندان کے جام نگر میں واقع وائلڈ لائف کنزرویشن ادارے وناترا میں کام کر رہے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ وہاں کیا جاب کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید