• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کو’لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں اعزاز سے نوازا جائے گا

بھارتی اداکار شاہ رخ خان ـــ فائل فوٹو
بھارتی اداکار شاہ رخ خان ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری کے لیے اپنی فنکارانہ خدمات پر ’پاردو ایلا کوریرا‘ ایوارڈ دیا جائے گا۔

اس فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر جیونا اے نزارو کے مطابق، شاہ رخ خان ایک ایسے بادشاہ ہیں جنہوں نے ان ناظرین کو کبھی مایوس نہیں کیا جن مداحوں نے ان کے سر پر تاج رکھا۔

شاہ رخ خان سنیما کے ایک ایسے بادشاہ ہیں جو اپنے مداحوں کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں، وہ انتہائی بہادر اور دلیر فنکار ہیں جو ہمیشہ اپنے آپ کو چیلنج کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ 77 واں لوکارنو فلم فیسٹیول 17 اگست تک جاری رہے گا جس میں 225 فلمیں دکھائی جائیں گے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید