• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم جیسے ایلیٹ ایتھلیٹس کیلئے 3 ہائی پرفارمنس سینٹرز کی تعمیر کا فیصلہ

تصویر بشکریہ رپورٹر
تصویر بشکریہ رپورٹر

پاکستان کے ایلیٹ ایتھلیٹس کو میگا ایونٹس کی تیاری کے لیے جدید ٹریننگ کی سہولتیں میسر نہیں ہوتیں لیکن اسپورٹس بورڈ پنجاب اب تین ہائی پرفارمنس سینٹر تعمیر کرنے جا رہا ہے جس سے کھلاڑیوں کے مسائل کم ہوں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ ارشد ندیم جیسے ایتھلیٹس کے لیے 3 ہائی پرفارمنس سینٹرز تعمیر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 ہائی پرفارمنس سینٹرز کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، ارشد ندیم جیسے ایلیٹ ایتھلیٹس کو سینٹرز میں جدید ٹریننگ میسر ہو گی۔

پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں 3 ماہ بھرپور ٹریننگ کی، وہ میڈل ضرور لائیں گے کیونکہ ٹریننگ کے دوران وہ بڑے پُراعتماد اور فٹ دکھائی دے رہے تھے۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے کہا کہ پی سی بی کی طرز پر 3 کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کو سالانہ کنٹریکٹس بھی دے رہے ہیں،  پرفارمرز کو سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے اور 2 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کو پیسے ملیں گے، ان پرفارمرز کو کیمپس میں شامل کیا جائے گا اور اس سے قومی سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید