• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیولین تھرو میں ارشد ندیم سونے کا تمغہ جیتیں گے یا نہیں؟ محمد یاسر نے بتا دیا

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

پاکستان کے نمبر ٹو جیولین تھرور محمد یاسر کا کہنا ہے کہ اولمپک میڈل وہی جیتے گا جو دباؤ برادشت کرے گا۔

ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ کے سِلور میڈلسٹ محمد یاسر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ارشد ندیم بڑے اعتماد اور ردہم میں دکھائی دے رہے ہیں، کوالیفائنگ راؤنڈ میں 86 میٹر سے زائد پہلی تھرو کرنا ان کے اعتماد کا ثبوت ہے کیونکہ اس سے پہلے ان کی پہلی تھرو اتنی نہیں ہوتی تھی۔

محمد یاسر نے کہا کہ فائنل میں مقابلہ سخت ہو گا، ٹاپ جیولین تھرور میدان میں ہیں، نیرج چوپڑا اور دیگر بھی فارم میں ہیں، ان کی تھروز بھی بہت اچھی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس کے لیے ارشد ندیم نے بھرپور ٹریننگ کی ہے، امید ہے وہ پرسنل بیسٹ کر کے گولڈ میڈل لائیں گے لیکن اس کے لیے دیکھنا یہ ہو گا کہ ارشد ندیم پریشر کیسے برداشت کرتے ہیں، فائنل کا اپنا پریشر ہوتا ہے جو فائنل کا پریشر برداشت کرے گا وہی کامیاب ہو گا، ارشد ندیم کو تگڑے مائنڈ کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔

محمد یاسر نے کہا کہ کئی دہائیوں سے اولمپک میڈل پاکستان نہیں آیا اب پاکستان کے لیے ارشد ندیم اولمپک میڈل جیت سکتے ہیں، میڈل آنے سے اور نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید