جیکب آباد کے محکمۂ تعلیم میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی مانیٹرنگ نے سیکریرٹری تعلیم سندھ کو سمری بھجوا دی۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ تمام اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں، ایسے بھی ملازمین ہیں جو ریٹائرمنٹ کے باوجود تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں۔
ڈی جی مانیٹرنگ نے سمری میں کہا ہے کہ تمام اساتذہ کی آئی ڈیز اور تنخواہیں بند کی جائیں، گھوسٹ اساتذہ کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔
سیکریٹری تعلیم نے سمری منظوری کے لیے وزیر تعلیم کو بھجوا دی۔