• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سرحد پر اشتعال انگیز کارروائی نہ کرے جس سے کشیدگی بڑھے، بنگلہ دیش کا انتباہ

اسلام آباد (صالح ظافر) بنگلہ دیش نے مشترکہ سرحد پر کشیدگی میں اضافے پر بھارت سے اشتعال انگیز کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں متعلقہ تمام حکام کو مشورہ دے کہ وہ ایسی کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی سے باز رہیں جس سے مشترکہ سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو۔ بنگلہ دیش کے خارجہ سیکرٹری سفیر محمد جاشم الدین نے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران بھارتی ہائی کمشنر پرنئے ورما کو اپنے ملک کی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔ یہ میٹنگ بنگلہ دیش-بھارت سرحد پر بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی حالیہ سرگرمیوں کے بارے میں تھی۔ اس سے قبل امور داخلہ کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے اشارہ دیا تھا کہ ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو سرحدی مسائل پر بات کرنے کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔ ہائی کمشنر ورما سرحد پر کشیدگی میں اضافے کی اطلاعات کے درمیان دفتر خارجہ پہنچے۔ بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ نے سنم گنج میں بھارتی بی ایس ایف کے ہاتھوں حال ہی میں ایک بنگلہ دیشی شہری کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے سرحدی ہلاکتوں کی اس طرح کی تکرار پر گہری تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید