پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سندھ کے ووٹوں پر وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے، ان کو وزیرِ اعظم بنانے کے لیے ہمیں پنجاب سے ووٹ چاہئیں۔
مخدوم امین فہیم کی 85 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے لیڈر بڑے بڑے عہدے لے کر بیٹھ جاتے ہیں، لیکن وہ بلاول بھٹو کے لیے ایم این ایز نہیں جتوا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور شہر جو پیپلز پارٹی کی جنم بھومی ہے وہاں سے ہمارا پارٹی چیئرمین ہار جاتا ہے، کیا یہ ہے ہمارے پنجاب کی پیپلز پارٹی؟
مخدوم جمیل الزماں کا کہنا ہے کہ ہم یہاں آپ کو جتوا کر بھیجتے ہیں، ادھر آپ سمجھوتہ کر کے کسی اور کو وزیرِ اعظم بنا دیتے ہیں۔