• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء سے کیا کہا؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے وزیرِ صحت قاسم علی شاہ اور وزیرِ ہائیر ایجوکیشن مینا خان نے گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانیٔ پی ٹی آئی نے متعلقہ وزراء کی کارکردگی سے متعلق پوچھا۔

صوبائی وزراء نے اپنے محکموں کے اب تک کے اقدامات سے بانیٔ پی ٹی آئی آگاہ کیا۔

اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی نے وزیرِ صحت خیبر پختون خوا قاسم علی شاہ کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے صحت کے شعبے میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کی ہدایت بھی کی۔

صوبائی وزرا نے بانیٔ پی ٹی آئی کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

صوبائی وزیر مینا خان نے میڈیا کو بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات بہترین رہی، انہوں نے ہماری بہت حوصلہ افزائی کی، ضروری ہدایات بھی دیں۔

قومی خبریں سے مزید