بھارت میں ہندو مذہبی تہوار کے لیے لگائے گئے بینر پر غیر اخلاقی فلموں کی سابق لبنانی اداکارہ میا خلیفہ کی تصویر لگادی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے کانچی پورم ضلع میں بینر سامنے آنے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس مذہبی تقریبات میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں اور یہ کئی دنوں تک جاری رہتی ہے۔
تامل ناڈو میں بینر پر ہندو دیوتاؤں کے ساتھ میا خلیفہ کی تصویر دیکھ کر بھارتیوں کا غصہ بھی عروج پر پہنچ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فحش فلموں کی سابق اداکارہ کی تصویر میں کمپیوٹر سافٹ ویئر یا ایپلیکیشن کے ذریعے تبدیلی کی گئی تھی اور اسے ہندو مذہب میں ڈھالنے کی کوشش کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر بینر کو ہٹادیا۔