پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سوا سال گزر گیا، تیزاب زدہ چہرہ لیے 9 مئی انصاف کےلیے بھٹک رہا ہے، 9 مئی کے بلوائی للکار رہے ہیں ’ہم سے معافی مانگو‘۔
اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ برطانیہ میں 29 جولائی کو تین بچیوں کے قتل کے بعد عدالتیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا حکم جاری ہوگیا، برطانیہ میں سوشل میڈیا جھوٹ سے پھوٹنے والے ہنگاموں سے عدالتیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا حکم جاری ہوا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ برطانیہ میں تیسرے دن مقدمات کی فوری سماعت اور سزاؤں کے عمل کا آغاز ہوگیا، وہاں 2 ہفتوں میں 100 سے زائد بلوائی جیل جاچکے ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ہنگامے سے ہٹ کر تماشا دیکھنے والے دو افراد کی ضمانتی درخواستیں مسترد ہوئیں، ادھر سوا سال ہو چلا ہے، 9 مئی تیزاب زدہ چہرہ لیے انصاف کےلیے بھٹک رہا ہے، 9 مئی کے بلوائی للکار رہے ہیں ’ہم سے معافی مانگو‘۔