• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ کا بیان غلط بیانی اور جھوٹ ہے، علامہ طاہر اشرفی


چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے بشریٰ بی بی کے بیان کو غلط بیانی اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کے دوران بانی پی ٹی آئی نے جو مانگا اس سے زیادہ دیا گیا۔ 

اپنے بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے اس دورے میں موجود تھا، جنرل باجوہ بھی مدینہ منورہ میں موجود تھے، اس دورے میں وفد کو سعودی عرب میں بہت احترام ملا۔

انہوں نے بتایا کہ دورے میں بانی پی ٹی آئی نے جو مانگا اس سے زیادہ دیا گیا۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کون سی شریعت نافذ کی تھی؟ سعودی عرب کو اس سے کون سا خطرہ تھا؟ سعودی عرب میں اسلامی حدود نافذ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اصل تکلیف یہ ہے کہ سعودی سرمایہ کاری پاکستان آ رہی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب فلسطین پر ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

علامہ طاہر اشرفری کا کہنا تھا کہ ایک گروہ سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہے، یہ پاکستان دشمن سعودی دشمن قوتوں کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔

علم میں رہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔ باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ باجوہ کو کہا گیا کہ ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آئے۔

قومی خبریں سے مزید