• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے حقوق اور آزادیاں مقدس ہیں جو اسلام اور آئین کے مطابق ہیں، سروسز چیفس مسلح افواج

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستان کی مسلح افواج کے سروسز چیفس کی جانب سے ملک کی اقلیتوں کو مبارک باد دی گئی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقلیتوں کے دن پر مسلح افواج کے سروسز چیفس کی جانب سے اقلیتی کمیونٹی کے لیے مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ قوم کی ترقی اور خوش حالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابلِ فراموش ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سروسز چیفس نے کہا ہے کہ آج کا دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی ہماری عظیم قوم کا خاصہ ہے۔

مسلح افواج کے سروسز چیفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید