وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کا بحران ہمیں ورثے میں ملا ہے، قوم کو اس بحران سے نکالیں گے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے محنت اور لگن سے تمغہ جیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہو گا، مختلف صوبوں سے تاجروں کو نمائندگی کا موقع دیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ چند جرنیلوں اور ججوں نے اپنی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو مسلط کیا۔