• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی، نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز


چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہے جس کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں بھی اپ گریڈیشن کا کام شروع ہوگیا۔

مرکزی عمارت کے سامنے پرانی بوسیدہ اسکور بورڈ بلڈنگ کو گرا دیا گیا جبکہ اطراف میں اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کی سیڑھیاں توڑ دی گئیں، چھت سے ٹیفلون بھی ہٹا دی گئی۔ 

اس جگہ نئی عمارت بنائی جائے گی جہاں میڈیا سینٹر کے علاوہ وی آئی پی باکسز بنائے جائیں گے۔

 چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے قبل بنگلادیش کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہو گا، ان دنوں میں رات میں کام کیا جائے گا تاکہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کو پریشانی نہ ہو۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید