• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات مشکوک، حکومت غیر نمائندہ ہے، صاحبان اختیار مل کر راستہ نکالیں، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات مشکوک اور حکومت غیر نمائندہ ہے، صاحبان اختیار و اقتدار مل بیٹھ کر راستہ نکالیں۔

 کراچی میں احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف، چیف جسٹس اور وہ چند لوگ بیٹھ کر فیصلہ کریں جو پہلے حکومتیں چلا چکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عام حالات میں نیا الیکشن مسئلے کا ایک حل ہوتا ہے مگر آج نئے الیکشن سے بھی حل نہیں نکل سکتا۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس واپس لے لیا

دوسری جانب نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس واپس لے لیا۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب حکام کی شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کی احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے ریفرنس واپسی کی درخواست پر عدالت میں دلائل پیش کیے۔

عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید