• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس واپس لے لیا

سیاسی رہنما شاہد خاقان عباسی---فائل فوٹو
سیاسی رہنما شاہد خاقان عباسی---فائل فوٹو 

نیب نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس واپس لے لیا۔ 

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب حکام کی شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کی احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے ریفرنس واپسی کی درخواست پر عدالت میں دلائل پیش کیے۔

عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔

نیب کے مطابق شاہد خاقان اور دیگر پر سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی کا الزام تھا۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔

قومی خبریں سے مزید