• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے اور گاڑی سے نواز دیا

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جویلین تھرو کے عالمی چیمپئن ارشد ندیم کو بھاری انعامات سے نواز دیا۔

مریم نواز طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم سے ملاقات کے لیے ان کے گاؤں میاں چنوں پہنچیں۔

وزیرِ اعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر اتھلیٹ کے گھر پہنچ کر کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ایتھلیٹ کی تاریخ ساز کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

ان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا ہے۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، مریم نواز
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، مریم نواز

انہوں نے کھلاڑی کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور کار بھی دی۔

ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میاں چنوں سے ارشد ندیم سے واپس لاہور روانہ ہوگئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ارشد ندیم کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کار رجسٹریشن نمبر پی اے کے 92.97  الاٹ کیا گیا، جبکہ تحفے میں دی گئی گاڑی ارشد ندیم کےگھر پہنچا دی گئی۔

‏اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کے کوچ اور استاد سلمان اقبال بٹ کو بھی شاباش دی اور انہیں 50 لاکھ روپے کا چیک دیا

خیال رہے کہ اس سے قبل اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات اور اداروں نے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید