• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر سیزن کے باقی میچز سے باہر

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کپتان بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر سمر سیزن کے باقی تمام میچز سے باہر ہوگئے۔ 

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سی ٹی اسکین میں بین اسٹوکس کے انجری کی تشخیص ہوئی، انجری کی وجہ سے بین اسٹوکس سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف اکتوبر میں شیڈول ٹیسٹ سیریز تک فٹ ہونے کی کوشش کریں گے۔ بین اسٹوکس کی جگہ اولی پاپ انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ نادرن سپر چارجرز کی جانب سے کھیلنے والے بین اسٹوکس رنز لینے کے دوران انجرڈ ہوئے۔ میچ کے بعد بین اسٹوکس کو بیساکھیوں کی مدد سے ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں آنا پڑا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید