• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی پرواز میں عمرہ کے 80 سالہ مسافر کا انتقال، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

مدینہ سے ملتان کی نجی ایئر کی پرواز پی ایف 763 میں 80 سالہ مسافر کا انتقال ہوگیا، جان بچانے کی کوشش میں پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

پرواز پاکستان کی فضائی حدود میں آواران کے قریب تھی کہ 80 سالہ مسافر شیخ محمد عالم کی طبیعت خراب ہوگئی۔ پائلٹس نے اے ٹی سی کو آگاہ کرکے پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ لیا۔

جناح ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی میڈیکل ٹیم نے طیارے میں پہنچ کر مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم ڈاکٹرز کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے باعث مسافر کا انتقال ہوچکا تھا۔

قومی خبریں سے مزید