• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا آج سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کریں گے

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج سولر سسٹم پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

اس حوالے سے سیکریٹری توانائی نثار احمد کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم دیہی علاقے جہاں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ساڑھے 7 ہزار سولر سسٹم دیے جائیں گے، ان اضلاع میں سولر سسٹم 50 فیصد سبسڈی پر دیے جائیں گے۔

نثار احمد کا کہنا ہے کہ بندوبستی اضلاع میں 25 ہزار مفت اور 25 ہزار سولر سسٹم سبسڈی پر دیے جائیں گے، ایک سال کے اندر منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔

سیکریٹری انرجی اینڈ پاور نے مزید کہا کہ سولر سسٹم میں سولر پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منصوبے کے لیے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید