پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ کل صبح حکومت اور پی ٹی آئی کے ساتھ پہلی میٹنگ ہوگی۔
ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ جمہوریت کیلئے بہتر ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔
سید نوید قمر نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلے، حکومت اپنے اتحادیوں سے کیے ہوئے معاہدے پر عمل کرے۔