• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کے انتخابات، احمد شاہ، اعجاز فاروقی پینل نے میدان مار لیا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات سال برائے 2025-2026ء میں احمد شاہ، اعجاز فاروقی پینل نے میدان مار لیا۔

انتخابات میں نجم اشرف مبشر پینل کو بُری طرح شکست کا سامنا ہوا، صدر کی نشست پر محمد احمد شاہ نے 1977 ووٹ حاصل کیے جبکہ نجم الدین شیخ صرف 185ووٹ حاصل کرسکے۔

نائب صدر کے لیے امیدوار منور سعید نے 1953، سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی 1942، جوائنٹ سیکریٹری نورالہدیٰ شاہ 1891، خازن قدسیہ اکبر نے 1939ووٹ لیے جبکہ مخالف پینل کے اشرف جبار قریشی 187، میر عباس رضا مبشر 155، منصور زبیری 58، تحسیم الحق حقی (خازن) 205 اور اقبال احمد نے 235 ووٹ لے سکے ۔

گورننگ باڈی کے امیدوار وں میں ڈاکٹر ہما میر 1908، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد1907، محمد اقبال لطیف 1886، ڈاکٹر عنبریں حسیب عنبر 1873، غازی صلاح الدین 1872، سید ساجد حسن 1856، محمد ایوب شیخ 1778، اخلاق احمد خان 1770، امجد حسین شاہ 1753، عبداللّٰہ سلطان 1752، فرخ تنویر شہاب 1742، امجد سراج میمن نے 1711ووٹ حاصل کیے۔

مخالف پینل کے محمد ایوب359، مظہر امراﺅ بندو خان 313، طلعت محمود 284، محمد نعیم طاہر 248، ڈاکٹر جاوید منظر245، عفت شاہد 233، سید ارتضیٰ زیدی223، وارث رضا221، سید نسیم شاہ220 اور سید کشور رضا جعفری211 ووٹ لے سکے۔

انتخابات میں کل 6780 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 2215 ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کا عمل دن 12 بجے شروع ہوا جو رات 8 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

پولنگ کے آغاز سے ہی آرٹس کونسل میں گہما گہمی دیکھنے میں آئی، معروف سماجی، سیاسی، ثقافتی اور شوبز شخصیات سمیت ہزاروں ممبران نے آرٹس کونسل کا رُخ کیا۔

الیکشن کا عمل انتہائی شفاف تھا، کمشنر کراچی سید حسن نقوی

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے شفاف انعقاد پر ڈی سی ساﺅتھ سمیت سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، الیکشن کا عمل انتہائی شفاف تھا۔

میرا کام ہی میری جیت ہے، محمد احمد شاہ

اس موقع پر محمد احمد شاہ نے کہا کہ میرا کام ہی میری جیت ہے، تمام ممبران کا شکریہ جنہوں نے 90 فیصد ووٹ احمد شاہ، اعجاز فاروقی پینل کو دیے۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی اور ڈی سی ساﺅتھ الطاف ساریو کا شفاف الیکشن کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

احمد شاہ، اعجاز فاروقی پینل کی کامیابی پر آرٹس کونسل میں جشن کا سماں تھا، آرٹس کونسل میں موجود ہزاروں ممبران نے محمد احمد شاہ سمیت تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی۔

قومی خبریں سے مزید