• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارک زکربرگ کا اہلیہ پرسیلا چین کیلئے انوکھا تحفہ

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی اہلیہ پرسیلا چین کو ایک دلچسپ تحفہ دیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ نے اہلیہ کے چاندی اور نیلے رنگ کے 7 فٹ کے مجسمے کی رونمائی کی ہے۔

اُنہوں نے اہلیہ کے لیے یہ مجسمہ رومیوں سے متاثر ہو کر بنوایا ہے جوکہ اپنی بیویوں کے لیے اسی طرح مجسمے بنوایا کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ نے یہ مجسمہ نیویارک کے ڈینیئل ارشام نامی آرٹسٹ سے بنوایا ہے اور اسے اپنے رہائشی کمپاؤنڈ میں درخت کے نیچے رکھوایا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

جیسے ہی اس مجسمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مارک زکربرگ کے اس اقدام پر کچھ صارفین نے اُنہیں جورو کا غلام بھی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ مارک زکربرگ اور پرسیلا چین کے ساتھ 2012ء میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کی تین بیٹیاں بھی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید