وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جو کمیٹی بنائی اس کی رپورٹ کل صبح ملی، کمیٹی نے شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکیل خان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی سمری سائن کرکے گورنر کو بھیج دی ہے، ڈی نوٹی فائی کرنے کی سمری کل صبح بھیجی تھی۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا ہے کہ شکیل خان کا ابھی تک تحریری استعفی موصول نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
شکیل خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔