پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور 2013 سے 2018 تک برآمدات میں کمی آئی۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بجلی کا یونٹ 16 روپے تھا اور 60 سے 70 روپے گزشتہ دو سال میں ہوا۔
حماد اظہر نے کہا کہ آپ نے قوم کے 30 ارب ڈالر ایکسچینج ریٹ کو اوپر رکھنے کیلئے رکھے۔ اس کے باعث 2018 میں معاشی بحران آیا جسے پی ٹی آئی حکومت نے سنبھالا۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بجلی 16 روپے فی یونٹ تھی۔ بجلی کا یونٹ 60 سے 70 روپے آپ کے پچھلے دو سال میں کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آپ کا بھائی اور بیٹی حکمران ہیں یہ آپ کا ہی دور ہے۔