• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت ملک بھر میں آج بارش کی پیش گوئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے آج ملک بھر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، کراچی میں آج اور اتوار کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ، وسطی و جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کا اسپیل 25 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تو موسم خوشگوار ہوگیا۔

ڈیوس روڈ، گڑھی شاھو، لکشمی چوک اور گوالمنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بھاٹی چوک، کرشن نگر اور بند روڈ پر بھی بارش ہوئی۔

فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، مین بلیوارڈ، گلبرگ،جیل روڈ پر بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔

اس کے علاوہ شیخوپورہ، رحیم یار خان، قصور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید