لاہور میں ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے اپلائیڈ فار، غیرنمونہ، بوگس، نمبر واضح نہ لگانے والوں کو بھاری جرمانوں کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمارہ اطہر نے کہا کہ کئی شہری ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس پر سیاہ پیپر لگا لیتے ہیں، جرائم پیشہ افراد شناخت چھپانے کے لیے جعلی، اپلائیڈ فار گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں گا، موٹرسائیکل اور گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔