سندھ میں سب سے زیادہ بارش سکھر میں 180 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
کمشنر سکھر ڈویژن فیاض عباسی نے کہا ہے کہ سکھر میں اب تک مجموعی طور پر 180 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
کمشنر فیاض عباسی کے مطابق سکھر اور اُس کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ اسپیل میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
کمشنر سکھر نے مزید کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ بارش سکھر میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کےلیے آپریشن جاری ہے۔کمشنر سکھر نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہے بارش رکتے ہی پانی کی فوری نکاسی کریں۔