• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ کا چیک دیدیا

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم—فائل فوٹو
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم—فائل فوٹو

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور کے سفاری پارک کا دورہ کیا اور پارک میں پودا بھی لگایا۔

ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی کام کریں، اللّٰہ صلہ دیتا ہے، ہم ایک پیج پر رہیں تو بڑے سے بڑے چیلنج سے بھی نمٹ لیں گے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑی حوصلہ افزائی کی، ان کا شکر گزار ہوں۔

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، جنہیں سپورٹ کی ضرورت ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید