• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلا دیش کی میزبانی خطرے میں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بنگلا دیش میں انعقاد پر خدشات برقرار ہیں۔

4 ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے ایونٹ بنگلا دیش میں مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بنگلا دیش کو ایونٹ کی میزبانی کا گرین سگنل نہیں دیا، آئی سی سی ٹریول وارننگ ختم ہونے کا منتظر ہے۔

4 ممالک کی ٹریول ایڈوائزری میں بنگلا دیش کا سفر نہ کرنا شامل ہے۔

بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے حالیہ واقعات کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزری جاری کی، چاروں ممالک کے ٹریول ایڈوائزری سے دستبردار ہونے کی صورت میں ہی ایونٹ بنگلا دیش میں ہو گا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ میزبان ہونے کی حیثیت سے آئی سی سی کے ساتھ رابطے میں ہیں، 4 ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے خدشات پائے جاتے ہیں، ایڈوائزری برقرار رہتی ہے تو ایونٹ کی میزبانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ وقت بہت کم ہے، آئی سی سی کو جلد فیصلہ کرنا ہے، آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے فیصلہ 20 اگست کو متوقع ہے۔

ایونٹ 3 اکتوبر سے بنگلا دیش میں شروع ہونا ہے، بھارت آئی سی سی کی ایونٹ کی میزبانی کی پیشکش ٹھکرا چکا ہے جبکہ زمبابوے نے ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ دوسرا امیدوار متحدہ عرب امارات ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید