• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کا اگلا ہدف کیا ہے؟

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ـــ فائل فوٹو
پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ـــ فائل فوٹو  

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو  تشویش میں مبتلا کر دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو  شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ایک اسٹوڈیو میں بار بار اپنی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک وائس اوور آرٹسٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ایسا تب ہوتا ہے جب آپ کرسٹیانو رونالڈو کو نئے پروجیکٹ کی معلومات شیئر کرنے سے منع کریں‘۔

کرسٹیانو رونالڈو کی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کے مداحوں نے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کرنا شروع کر دی ہیں۔

کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ فٹبالر اپنا پوڈ کاسٹ شروع کرنے جا رہے ہیں یا پھر یہ ویڈیو کسی برانڈ کے میڈیا سے جُڑے کسی پروجیکٹ کا حصّہ ہے۔

کچھ مداحوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کا کوئی نیا ہدف ہوسکتا ہے۔

کچھ مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر یہ پروجیکٹ فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے اگلے ہدف کے بارے میں ہوتا تو وہ اتنا مسکرا نہیں رہے ہوتے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید