• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

ملائیشیا میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی ویمن انڈر 19 ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی، ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

گروپ اے میں بھارت، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور ملائیشیا، گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، آئر لینڈ اور یو ایس، گروپ سی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افریقا کوالیفائر اور سماؤ جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، بنگلا دیش، ایشیاء کوالیفائر اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

گروپ اے اور ڈی کی ٹاپ 3، 3 ٹیمیں گروپ 1 اور بی اور سی کی ٹاپ 3، 3 ٹیمیں گروپ 2 میں شامل ہوں گی۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 31 جنوری کو جبکہ فائنل 2 فروری کو ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید