• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے بارش سے نقصانات پر رپورٹ طلب کر لی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو—فائل فوٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو—فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سے سندھ میں بارش سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی۔

اس حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ سکھر، لاڑکانہ، خیرپور میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی رپورٹ دی جائے، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن ایک بار پھر موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سکھر اور لاڑکانہ کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے، خیرپور ضلع میں ڈیم کے بند میں شگاف کے معاملے پر فوری تحقیقات کرائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کے شگاف سے متاثر ہونے والوں کو فوری امداد پہنچائی جائے، محکمۂ ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن اور پی ڈی ایم اے متاثرین کی امداد کے لیے ذمے داری نبھائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی بارش متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

قومی خبریں سے مزید