• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں 24 گھنٹے میں 300 ملی میٹر بارش، شہر کا برا حال


سکھر میں 24 گھنٹے میں 300 ملی میٹر بارش برس گئی، شہر پانی پانی ہوگیا۔

2 دن سے جاری شدید بارشوں کے بعد سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کا برا حال ہوگیا، تیز اور مسلسل بارش کے باعث انتظامیہ کی بس ہوگئی، نکاسی آب میں مصروف لیکن پانی جوں کا توں موجود ہے۔

اب بھی گھنٹہ گھر اور اطراف کی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہے، پرانا سکھر، جیل روڈ اور سکھر کے دیگر نشیبی علاقے بدستور زیر آب ہیں، ریلوے اسٹیشن کے باہر بھی بارش کا پانی جمع ہے۔

ادھر لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز میں بھی بارشوں سے گلی محلے تالاب بن گئے۔ گھروں میں بھی پانی داخل ہوا، جس نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

بارشوں کی صورتحال پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

پی پی پی چیئرمین نے خیرپور میں ڈیم کے بند میں شگاف کی تحقیقات کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید