• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سطح پر جنگلات کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے، آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی سطح پر جنگلات کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں صدر مملکت نے سالانہ مون سون شجرکاری مہم کے تحت نیم کا پودا لگایا اور عوام سے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر جنگلات کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کم کرنے کےلیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، بہتر ماحول کےلیے اپنے محلوں اور گرد و نواح میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مینگروز کی بحالی کا کامیاب اقدام کیا، سندھ میں لاکھوں ایکڑ اراضی پر مینگروز لگائے۔

قومی خبریں سے مزید