امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 16 سال میں شہر کراچی کو کچھ بھی نہیں دے سکی۔
کراچی میں اجلاس سے خطاب میں منعم ظفر نے کہا کہ کارکردگی پر جماعت اسلامی کو بلدیاتی انتخابات میں لاکھوں ووٹ ملے۔
انہوں نے کہا کہ 28 اگست کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں شہر کا انفرااسٹریکچر تباہ و برباد ہوا، بلاول کی جماعت 16سال میں شہر کراچی کو کچھ نہیں دے سکی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بنو قابل پروگرام سے تقریباً 60 ہزار طلبہ و طالبات نے استفادہ کیا۔