کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت20پیسے اور اوپن مارکیٹ میں10 پیسے تک کم ہو گئی، یورو کی قیمت میں26پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں15پیسے تک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 278.50روپے سے کم ہو کر 278.30روپے اور قیمت فروخت 278.75 روپے سے کم ہو کر 278.55 روپے ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 6 پیسے کی کمی سے 279.44 روپے سے کم ہو کر 279.38روپے اور قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 280.40 روپے سے کم ہو کر 280.30 روپے ہو گئی فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سے 306.92 روپے سے بڑھ کر 306.97روپے اور قیمت فروخت 26 پیسے کے اضافے سے 308.32روپے سے بڑھ کر 308.58روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک پیسے کی کمی سے 360.32 روپے سے کم ہو کر 360.31 روپے اور قیمت فروخت 15 پیسے کے اضافے سے 362.12 روپے سے بڑھ کر 362.27 روپے ہو گئی۔