• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناراضگی کے نام پر وائلنس قابل قبول نہیں: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ناراضگی کے نام پر وائلنس قابل قبول نہیں۔

اسلام آباد میں یوتھ کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ماں کے ساتھ ناراضگی نہیں ہوتی، ملک کے ساتھ ناراض نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ساتھ آپ ناراض نہیں ہوسکتے، آپ کے مطالبات ہوسکتےہیں، یہ آپ کا حق ہے، آپ اپنے مطالبات حکومت کو پیش کریں۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، نوجوان عملی زندگی میں قدم رکھ کر اپنا لوہا منوائیں، انتہا پسندی اور نفرت کو مسترد کر کے ملک کی جڑیں مضبوط کریں، آپ اتحاد اور رواداری کو فروغ دیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی خوشحال قوم کی بنیاد نظام تعلیم پر ہوتی ہے، تعلیم کا مطلب صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں، تعلیم صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا نام ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوجوان دستیاب تعلیم کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، تعلیم ہماری اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے، تعلیم دنیا میں سب سے مضبوط ہتھیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید