وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نشانِ حیدر یافتہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے نوجوانوں کے لیے جرأت، بہادری و فرض شناسی کی مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کے 53 ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ راشد منہاس شہید نے جان کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ راشد منہاس شہید کی فرض شناسی، بہادری نوجوانوں کے لیے مثال ہے۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم پاک فضائیہ کے اس بہادر سپوت کو سلام پیش کرتی ہے۔