• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی ایئر لائن کی پرواز بیمار مسافر کو کراچی میں چھوڑ کر روانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قطر سے نیپال جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز بیمار مسافر کو کراچی میں چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق فلائٹ کے 37 سالہ مسافر سنتوش کمار کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قطر سے نیپال جانے والے طیارے کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی پر لینڈنگ کروائی گئی تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ کیو آر 652 میں سوار مسافر کی پاکستان کی فضائی حدود میں طبیعت خراب ہو گئی تھی۔

پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کر کے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا تھا۔

پرواز کیو آر 652 نے صبح سوا 8 بجے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔۔

قومی خبریں سے مزید