• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیفر لوپیز نے بین ایفلیک سے طلاق لینے کی وجہ بتا دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے 2 سال بعد اداکار بین ایفلیک سے طلاق لینے کی وجہ بتا دی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جینیفر لوپیز کئی مہینوں سے بین ایفلیک کے ساتھ اپنی شادی کو بچانے کی کوششیں کر رہی تھیں۔

رپورٹ میں گلوکارہ کے ایک قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جینیفر لوپیز نے معاملات کو سلجھانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہیں اور اب ان کی اولین ترجیح ہمیشہ کی طرح صرف بچے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ شادی ختم کرنے کے فیصلے پر بہت مایوس اور اداس ہیں لیکن جب بین ایفلیک کی جانب سے شادی کو بچانے کے لیے کوئی کوشش نظر نہیں آئی تو ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں بچا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جینیفر لوپیز نے بین ایفلیک کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد عدالت میں طلاق کے لیے رجوع کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید