ترنول میں پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے کے لیے خیبر پختون خوا میں سرکاری وسائل بے دریغ استعمال ہوئے ہیں۔
جلسے کے سلسلے میں ریسکیو کی مشینری اور گاڑیوں کے علاوہ سرکاری گاڑیاں، ایمبولینسز، فائر وہیکلز، ایکسکلیٹرز اور ہیوی کرینز بھی منگوائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو کی 35 گاڑیاں صوابی انٹرچینج کے قریب پہنچائی گئیں، 80 سے زیادہ ریسکیو اہلکار بھی خدمات انجام دینے صوابی پہنچے، پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات، دیر، باجوڑ اور مہمند سے ریسکیو گاڑیاں اور عملہ بھی بھیجا گیا۔
دوسری جانب ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ جلسے میں گاڑیاں ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کھڑی کی گئی تھیں، دیگر اضلاع کی آپریشنل گاڑیاں بیک اپ سپورٹ کے لیے صوابی میں موجود ہیں۔