• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کی پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کی مبینہ آڈیو وائرل


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

 سوشل میڈیا پر جاری ایک انٹرویو کی آڈیو میں علیمہ خان کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ ان کا کسی کا ارادہ ہی نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالا جائے، اعظم سواتی صبح ساڑھے 7 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیوں گیا، یہ ایک سوال ہے، اعظم سواتی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کےلیے کس نے بھیجا؟

علیمہ خان نے اعظم سواتی کے بانی پی ٹی آئی سے صبح سویرے ملنے پر سوال اٹھا دیا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ ان کو اسٹیبلشمنٹ نے ہی بھیجا ہے، اعظم سواتی کو کس نے بھیجا تاکہ بانی پی ٹی آئی کو کہہ سکیں کہ ہم جلسہ ملتوی کر رہے ہیں، ہمیں آپ کے نام پر ملتوی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی صبح ملنے کےلیے گئے کیسے؟ اجازت کیسے مل گئی؟

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ کئی بار کہہ چکی ہوں یہ جیل میں بیٹھے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کیوں رہے ہیں؟ پارٹی چیئرمین تو باہر بیٹھے ہوئے ہیں، فیصلے تو یہ خود کرتے ہیں جب ان کا دل کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو نکالنے کی بات آتی ہے تو یہ ان سے پوچھنے بیٹھ جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید